چین ایک بار پھر سب پر بازی لے گیا ۔۔۔! کس منصوبے پر کام کر رہا ہے ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
ژینگ ژو (آئی این پی ) چین کے مرکزی صوبے ہنان کے شہر ژینگ ژو اور مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ژو ژاؤ کو بہت جلد تیز رفتار ٹرین کے ذریعے ملا دیا جائے گا ، مغربی اور مشرقی علاقوں کو بڑی شمالی اور جنوبی لائنوں کے ذریعے ملایا جا ئے گا ، دونوں شہروں کے درمیان360کلومیٹر کا فاصلہ عام ٹرین گیارہ گھنٹے میں طے کرتی ہے جبکہ اس تیز رفتار ٹرین کے ذریعے ژیان اور شنگھائی کے درمیان یہ فاصلہ چھ گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا ، ان شہروں کے درمیان نو ریلوے سٹیشنز آئیں گے جہاں ابتدائی طورپر تیز رفتار ٹرین 300کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی ، اس لئے ریلوے پٹڑی کی تعمیر دسمبر 2012ء میں شروع کی گئی تھی جو گذشتہ سال اپریل میں مکمل ہو ئی ۔یاد رہے چین میں تیز ترین ریلوے پٹڑیوں کی لمبائی 20ہزار کلومیٹر ہے جو دنیا کی سب سے طویل ریلوے لائن ہے ۔
Comments
Post a Comment