Skip to main content

خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں استعمال ہونے والے دھاگے کو استعمال سے قبل گرم پانی سے کیوں دھویا جاتا ہے ؟ جانئے

خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں استعمال ہونے والے دھاگے کو استعمال سے قبل گرم پانی سے کیوں دھویا جاتا ہے ؟ جانئے


مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیل آج نو ذوالحج کو ہوگی ، تبدیلی کا عمل 
نماز فجر کے فورا بعد شروع ہوجائے گاغلاف کعبہ کی تبدیلی میں چھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔اس موقع پر روح پرورتقریب منعقدکی جائیگی، میڈیارپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ جسے کسوہ بھی کہاجاتا ہے کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگتا ہے، جس کیلئے 670کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس کلو گرام دھاگے استعمال کئے جاتے ہیں۔ دھاگے کی تیاری کے بعد پہلا مرحلہ دھلائی کا ہے جس میں دھاگے کو اس کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے گرم پانی میں دھویا جاتا ہے تاکہ دھاکے کی تیاری میں استعمال ہونے والی کیمیائی اثرات ختم ہو سکیں۔ دھاگے کو ہر قسم کے مضر اثرات سے سو فیصد پاک کرنے کے بعد غلاف کے بیرونی حصے کے دھاگے پر سیاہ اور اندرونی حصے جسے اصطلاح میں الستارہ بھی کہا جاتا ہے پر سبز رنگ کیا جاتا ہے۔کڑھائی کے کام میں خاص طور پر غلاف پر 12 شمعوں۔ غلاف کے چار کونوں پر سورہ اخلاص منقش کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ غلاف پرمختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی جاتی ہیں۔ ایک بڑی پٹی غلاف کعبہ کے سامنے باب کعبہ کی طرف لگائی جاتی ہے جس پر غلاف کی تیاری کے حوالے سیمملکت سعودی عرب کی کاوش کے عربی الفاظ لکھے جاتے ہیں،غلاف کعبہ کی موٹائی 98 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے،رکنین کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 10 اعشاریہ 78 میٹر ہوتی ہے۔ملتزم کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 12 اعشاریہ 25 میٹر، حجر اسود کی سمت سے 10 اعشاریہ 29 میٹر جبکہ باب ابراہیم کی جانب سے 12 اعشاریہ 74 میٹر ہوتی ہے۔ہر سال 09 ذی الحجہ کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔باب کعبہ کی جانب سے غلاف کے نیچے 6 اعشاریہ 32 میٹر اونچا اور تین اعشاریہ تیس میٹر چوڑا اضافہ کپڑا جوڑا جاتا ہے تاکہ غلاف کو چھونے سے بچایا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق کسوہ مجموعی طور پر سینتالیس حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ہر حصہ چودہ میٹر طویل اور پچانوے سینی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ دوکروڑ ریال کی لاگت سے ام الجود میں قائم کارخانے میں غلاف کعبہ تیاری کیاجاتا ہے ،ام الجود میں قائم کارخانے میں غلاف کعبہ کی تیاری کا کام سال بھر جاری رہتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Track School System Ghuinke Sialkot

Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School Sialkot Track School Ghuinke Track School Ghuinke Sialkot Track School System  Track School System Sialkot Track School System Ghuinke  Track School

خانہ کعبہ کا دروازہ سال میں کتنی بار کھولا جا تا ہے اور کیوں ؟ جانئے

خانہ کعبہ کا دروازہ سال میں کتنی بار کھولا جا تا ہے اور کیوں ؟ جانئے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہمارے لئے سب سے محترم خانہ کعبہ جسے حضرت ابراہیمؑ اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیلؑ نے اللہ رب العزت کے حکم سے تعمیر کیا ۔ یہ مسجد حرام کے درمیان میں واقع ہے۔ اسی کی طرف رخ کرکے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔پوری دنیا سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔ یہ دین اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔ تمام مسلمانوں کی یہ آرزو ہوتی ہے کہ وہ بیعت اللہ یعنی خانہ کعبہ کے اندرونی حصے میں بھی عبادت کرسکیں۔کعبہ شریف میں داخل ہونے کے لیے صرف ایک دروازہ ہے جسے ’ملتزم ‘یا ’باب کعبہ‘کہا جاتا ہے۔باب کعبہ زمین یا حرم کے فرش سے 2.13 میٹر اوپر ہے۔ یہ دروازہ کعبہ شریف کی شمال مشرقی دیوار پر موجود ہے اور اس کے قریب ترین دہانے پر حجر اسود نصب ہے جہاں سے طواف کی ابتدا کی جاتی ہے۔ خانہ کعبہ کے مقدس دروازے کی تنصیب اور تزئین و آرائش تقریباً14ملین سعودی ریال سے ہوئی جو کم و بیش پاکستان کے37کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ قریش نے اپنے دور میں خانہ کعبہ کا طول اٹھارہ گز اوراندر جانے کے لئے صرف ایک دروازہ رکھا تھ