جنت سےنکالےجانے کے بعد دنیا میں کس مقام پر حضرت آدم ؑاور حضرت اماں حوا ؑکی ملاقات ہوئی ؟ نہایت ایمان افروز تحریر
جنت سےنکالےجانے کے بعد دنیا میں کس مقام پر حضرت آدم ؑاور حضرت اماں حوا ؑکی ملاقات ہوئی ؟ نہایت ایمان افروز تحریر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جبل رحمت یا رحمت کا پہاڑ میدان عرفات میں واقع ہے ‘ یہ میدان مکہ مکرمہ شہر کے مشرق میں 15کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں جنت سے نکالے جانے کے دوسو سال بعد حضرت آدم اور حوا علیہما السلام کی دوبارہ ملاقات بھی اسی جگہ ہوئی تھی اور انہوں نے ایک دوسرے کو پہچان لیا تھا۔ اسی نسبت سے اس جگہ کا نام عرفات (پہچاننا ) ہے۔یہاں واقع جبل رحمت پر انہوں نے اللہ تعالی سے توبہ کی تھی اور ان کی توبہ یہاں قبول ہوئی تھی۔اسی واقعہ کی یاد تازہ کرنے کے لئے میدان عرفات میں آ کر کچھ دیر ٹھہرنے اور توبہ اور استغفار کرنے کو حج کا لازمی رکن قرار دیا گیا ہے۔ مسجد نمرہ میدان عرفات میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ ایک لاکھ 24ہزار مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت تین لاکھ افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔یہ مسجد پورے سال کے د وران صرف ایک مرتبہ ہی کھولی جاتی ہے جہاں 9ذوالحجہ کو لاکھوں افراد ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی اور قصر ادا کرتے ہیں۔
Comments
Post a Comment