دوران پرواز ایک کام جو آپ کو ضرور کرنا چاہئے نہیں تو ۔۔۔!
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کسی ہوائی پرواز کے دوران اسمارٹ فون کا فلائٹ موڈ آن نہ کرنے پر کیا ہوگا ؟ کیا وہ طیارہ نیچے گر سکتا ہے؟ نہیں ایسا بالکل نہیں ہوگا مگر ایسا نہ کرنادوسرے نقصانات کا باعث ہوسکتا ہے ، کیونکہ اس سے خارج ہونے والے سگنلز طیارے کے کمیونیکیشن نظام میں مداخلت کرتے ہیں اور پائلٹس کے لیے مسائل کا باعث بن جاتے ہیں، فون کی بیل بجتی ہے تو اس کی آواز پائلٹس کے کانوں پر لگے ہیڈسیٹس پر بھی سنائی دیتی ہے، ایک بار ایک شخص کے فون پر آنے والی کال کے نتیجے میں طیارے کی ریڈیو نشریات متاثر ہوئی اور پائلٹ کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا،یہی وجہ ہے کہ کچھ فضائی کمپنیوں کی جانب سے مسافروں کو اپنے فون نیٹ ورکس کی پیشکش کی جاتی ہے اور مسافروں کو دوران پرواز خصوصی کنکشن کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment