خانہ کعبہ کا دروازہ سال میں کتنی بار کھولا جا تا ہے اور کیوں ؟ جانئے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہمارے لئے سب سے محترم خانہ کعبہ جسے حضرت ابراہیمؑ اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیلؑ نے اللہ رب العزت کے حکم سے تعمیر کیا ۔ یہ مسجد حرام کے درمیان میں واقع ہے۔ اسی کی طرف رخ کرکے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔پوری دنیا سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔ یہ دین اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔ تمام مسلمانوں کی یہ آرزو ہوتی ہے کہ وہ بیعت اللہ یعنی خانہ کعبہ کے اندرونی حصے میں بھی عبادت کرسکیں۔کعبہ شریف میں داخل ہونے کے لیے صرف ایک دروازہ ہے جسے ’ملتزم ‘یا ’باب کعبہ‘کہا جاتا ہے۔باب کعبہ زمین یا حرم کے فرش سے 2.13 میٹر اوپر ہے۔ یہ دروازہ کعبہ شریف کی شمال مشرقی دیوار پر موجود ہے اور اس کے قریب ترین دہانے پر حجر اسود نصب ہے جہاں سے طواف کی ابتدا کی جاتی ہے۔ خانہ کعبہ کے مقدس دروازے کی تنصیب اور تزئین و آرائش تقریباً14ملین سعودی ریال سے ہوئی جو کم و بیش پاکستان کے37کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ قریش نے اپنے دور میں خانہ کعبہ کا طول اٹھارہ گز اوراندر جانے کے لئے صرف ایک درواز...
Comments
Post a Comment