Skip to main content

3Gاور 4Gکے دیوانوں کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔۔! حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

3Gاور 4Gکے دیوانوں کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔۔! حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے موبائل فون کمپنی یوفون سے 3.72 ارب روپے کا معاہدہ کرلیا جس کے تحت بلوچستان کے علاقوں خضدار اور چاغی میں بھی تھری جی انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام میں منعقدہ تقریب میں یو ایس ایف اور یوفون کے درمیان سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر یو ایس ایف اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے درمیان سمجھوتے کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جس کے تحت ٹیلی سینٹرز کا قیام اور ای سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ تک رسائی پر بھی کام کیا جائے گا۔تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے علاوہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن بھی موجود تھیں جبکہ یو ایس ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) فیصل ستار اور یو فون کے سی ای او رینر راتھ گیبر نے معاہدوں پر دستخط کیے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’ملک کے پسماندہ علاقوں تک مالیاتی اور تکنیکی خدمات پہنچانا حکومت کی پالیسی ہے، ان پروجیکٹس سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے‘۔اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا اور مختلف شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔انہوں نے این ٹی ایس کی جانب سے 30 مقامات ٹیلی کام سینٹرز کے لیے مختص کرنے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کی مدد سے پاکستان کے دور داز کے علاقوں تک ٹیلی کام سروسز پہنچائی جاسکیں گی۔اس موقع پر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبے ملک کے دور دراز علاقوں تک تیزی سے تھری جی موبائل براڈبینڈ سروس پہنچائیں گے جس سے پسماندہ علاقوں کو شہری علاقوں کے برابر لاکھڑا کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ان مں صوبوں سے خضدار میں 3 لاکھ 2 ہزار 48 جبکہ چاغی میں ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے اور ان معاہدوں کے تحت 116 نئے موبائل فون ٹاورز بھی نصب کیے جائیں گے۔۔#/s#

Comments

Popular posts from this blog

خانہ کعبہ کا دروازہ سال میں کتنی بار کھولا جا تا ہے اور کیوں ؟ جانئے

خانہ کعبہ کا دروازہ سال میں کتنی بار کھولا جا تا ہے اور کیوں ؟ جانئے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہمارے لئے سب سے محترم خانہ کعبہ جسے حضرت ابراہیمؑ اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیلؑ نے اللہ رب العزت کے حکم سے تعمیر کیا ۔ یہ مسجد حرام کے درمیان میں واقع ہے۔ اسی کی طرف رخ کرکے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔پوری دنیا سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔ یہ دین اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔ تمام مسلمانوں کی یہ آرزو ہوتی ہے کہ وہ بیعت اللہ یعنی خانہ کعبہ کے اندرونی حصے میں بھی عبادت کرسکیں۔کعبہ شریف میں داخل ہونے کے لیے صرف ایک دروازہ ہے جسے ’ملتزم ‘یا ’باب کعبہ‘کہا جاتا ہے۔باب کعبہ زمین یا حرم کے فرش سے 2.13 میٹر اوپر ہے۔ یہ دروازہ کعبہ شریف کی شمال مشرقی دیوار پر موجود ہے اور اس کے قریب ترین دہانے پر حجر اسود نصب ہے جہاں سے طواف کی ابتدا کی جاتی ہے۔ خانہ کعبہ کے مقدس دروازے کی تنصیب اور تزئین و آرائش تقریباً14ملین سعودی ریال سے ہوئی جو کم و بیش پاکستان کے37کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ قریش نے اپنے دور میں خانہ کعبہ کا طول اٹھارہ گز اوراندر جانے کے لئے صرف ایک درواز...

Earn Money Online

How to earn money online? I get this question on regular basis from lots of people and hence I decided to write an article about it. Today i’m going to show you one of the most simple way of making money online by using PTC site. This doesn’t require any special skills or any qualification. Just by investing about 30-60 minutes a day on internet, you can make $1-$100 everyday depending upon how fast and accurately you can work. Now, as you can the procedure is explained in 5 simple steps shown below. This will help you understand what exactly you have to do. STEP 1:   Register for the PTC site by  Step 2:   Complete the sign up process as shown in the video below, once you complete the sign up process, login into your account by using your username and password. Step 3:  There are basically 5 ways of making money from this PTC site. Reading ads:  you can do this by going to the view ads section, there are different types of ads ranging from $0.001-...

جنت سےنکالےجانے کے بعد دنیا میں کس مقام پر حضرت آدم ؑاور حضرت اماں حوا ؑکی ملاقات ہوئی ؟ نہایت ایمان افروز تحریر

جنت سےنکالےجانے کے بعد دنیا میں کس مقام پر حضرت آدم ؑاور حضرت اماں حوا ؑکی ملاقات ہوئی ؟ نہایت ایمان افروز تحریر اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جبل رحمت یا رحمت کا پہاڑ میدان عرفات میں واقع ہے ‘ یہ میدان مکہ مکرمہ شہر کے مشرق میں 15کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں جنت سے نکالے جانے کے دوسو سال بعد حضرت آدم اور حوا علیہما السلام کی دوبارہ ملاقات بھی اسی جگہ ہوئی تھی اور انہوں نے ایک دوسرے کو پہچان لیا تھا۔ اسی نسبت سے اس جگہ کا نام عرفات (پہچاننا ) ہے۔یہاں واقع جبل رحمت پر انہوں نے اللہ تعالی سے توبہ کی تھی اور ان کی توبہ یہاں قبول ہوئی تھی۔اسی واقعہ کی یاد تازہ کرنے کے لئے میدان عرفات میں آ کر کچھ دیر ٹھہرنے اور توبہ اور استغفار کرنے کو حج کا لازمی رکن قرار دیا گیا ہے۔ مسجد نمرہ میدان عرفات میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ ایک لاکھ 24ہزار مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت تین لاکھ افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔یہ مسجد پورے سال کے د وران صرف ایک مرتبہ ہی کھولی جاتی ہے جہاں 9ذوالحجہ کو لاکھوں افراد ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی اور قصر ادا کرتے ہیں۔