Skip to main content

بکرے کا گوشت کھانے والے خبردار۔۔۔! اگر کھانا بھی ہے تو اس طرح کھائیں ۔۔ ماہرین نے طریقہ بتا دیا

بکرے کا گوشت کھانے والے خبردار۔۔۔! اگر کھانا بھی ہے تو اس طرح کھائیں ۔۔ ماہرین نے طریقہ بتا دیا



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ، معدے ،ہائی بلڈ پریشر اور نظامِ انہضام کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، گوشت کو سبزیوں اور دالوں میں ملا کر استعمال کرنے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر وید محمد جمیل خان ،حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض اور حکیم احمد حسن نوری نے پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام عید الاضحی اور احتیاطی تدایر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکر ہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حکماء نے کہا کہ بلڈ پریشر ، ہیپاٹائٹس، معدہ ، جگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ گوشت کھانے سے گریز کریں۔عید کے موقع پر عام طور پر کلیجی سب سے پہلے پکائی جاتی ہے ۔ لہٰذا کلیجی پکانے سے قبل اس بات کا اطمینان کر لیں کہ کلیجی میں کہیں سوراخ یا چھالے وغیرہ تو نہیں یا اس کی رنگت خراب تونہیں ہے۔ اگر ایسا ہے تو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ سری پائے کا استعمال بھی زیادہ کیا جاتا ہے۔ لوگ عموماً سری پایوں سے بال اتارنے کے لیے ویلڈنگ والی گیس سے انہیں جلاتے ہیں مگر جلدکے اندر بال موجود رہتے ہیں اور انسانی جسم میں ایسی کوئی رطوبت نہیں جوبالوں کو گلا سکے۔ چنانچہ ان بالوں کی وجہ سے انسان انتہائی خطرناک بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے ۔لہٰذا سری پائے، کھال اتار کر استعمال کرنا چاہیے۔‎

Comments

Popular posts from this blog

Track School System Ghuinke Sialkot

Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School System Ghuinke Sialkot Track School Sialkot Track School Ghuinke Track School Ghuinke Sialkot Track School System  Track School System Sialkot Track School System Ghuinke  Track School

خانہ کعبہ کا دروازہ سال میں کتنی بار کھولا جا تا ہے اور کیوں ؟ جانئے

خانہ کعبہ کا دروازہ سال میں کتنی بار کھولا جا تا ہے اور کیوں ؟ جانئے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہمارے لئے سب سے محترم خانہ کعبہ جسے حضرت ابراہیمؑ اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیلؑ نے اللہ رب العزت کے حکم سے تعمیر کیا ۔ یہ مسجد حرام کے درمیان میں واقع ہے۔ اسی کی طرف رخ کرکے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔پوری دنیا سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔ یہ دین اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔ تمام مسلمانوں کی یہ آرزو ہوتی ہے کہ وہ بیعت اللہ یعنی خانہ کعبہ کے اندرونی حصے میں بھی عبادت کرسکیں۔کعبہ شریف میں داخل ہونے کے لیے صرف ایک دروازہ ہے جسے ’ملتزم ‘یا ’باب کعبہ‘کہا جاتا ہے۔باب کعبہ زمین یا حرم کے فرش سے 2.13 میٹر اوپر ہے۔ یہ دروازہ کعبہ شریف کی شمال مشرقی دیوار پر موجود ہے اور اس کے قریب ترین دہانے پر حجر اسود نصب ہے جہاں سے طواف کی ابتدا کی جاتی ہے۔ خانہ کعبہ کے مقدس دروازے کی تنصیب اور تزئین و آرائش تقریباً14ملین سعودی ریال سے ہوئی جو کم و بیش پاکستان کے37کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ قریش نے اپنے دور میں خانہ کعبہ کا طول اٹھارہ گز اوراندر جانے کے لئے صرف ایک دروازہ رکھا تھ

خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں استعمال ہونے والے دھاگے کو استعمال سے قبل گرم پانی سے کیوں دھویا جاتا ہے ؟ جانئے

خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں استعمال ہونے والے دھاگے کو استعمال سے قبل گرم پانی سے کیوں دھویا جاتا ہے ؟ جانئے مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیل آج نو ذوالحج کو ہوگی ، تبدیلی کا عمل  نماز فجر کے فورا بعد شروع ہوجائے گاغلاف کعبہ کی تبدیلی میں چھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔اس موقع پر روح پرورتقریب منعقدکی جائیگی، میڈیارپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ جسے کسوہ بھی کہاجاتا ہے کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگتا ہے، جس کیلئے 670کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس کلو گرام دھاگے استعمال کئے جاتے ہیں۔ دھاگے کی تیاری کے بعد پہلا مرحلہ دھلائی کا ہے جس میں دھاگے کو اس کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے گرم پانی میں دھویا جاتا ہے تاکہ دھاکے کی تیاری میں استعمال ہونے والی کیمیائی اثرات ختم ہو سکیں۔ دھاگے کو ہر قسم کے مضر اثرات سے سو فیصد پاک کرنے کے بعد غلاف کے بیرونی حصے کے دھاگے پر سیاہ اور اندرونی حصے جسے اصطلاح میں الستارہ بھی کہا جاتا ہے پر سبز رنگ کیا جاتا ہے۔کڑھائی کے کام میں خاص طور پر غلاف پر 12 شمعوں۔ غلاف کے چار کونوں پر سورہ اخلاص منقش کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ غلاف پر